دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 180 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار 819 کیوسک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 20 ہزار 470 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 67 ہزار 90 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 180 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار 819 کیوسک ہے۔ رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 20 ہزار 470 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 67 ہزار 90 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 51 ہزار 475 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 620 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیراج پر پانی کی آمد کیوسک اور اخراج کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔