Jasarat News:
2025-09-20@23:44:40 GMT

ہم سے ہماری صلاحیتوں کے بارے میں حساب ہوگا‘حمیر اطارق

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گڈاپ میں مرکزی نظم کے دورہ کا انعقاد ہوا۔جس میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق اوران کی ٹیم نے شرکت کی ۔حمیراطارق نے نے ضلع گڈاپ کی ناظمات سے خطاب کرتے ہوئے کہا دعوت دین جیسا بلند مقصد مسلسل جدوجہد کا تقا ضا کرتا ہے۔ہم سے ہماری صلاحیتوں کے بارے میں حساب ہوگا- انہوں نے حلقوں میں کمیٹیاں بنا کر کام کو مزید بڑھانے پرزور دیا۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا پردہ عورت کو ایمان کی قوت خود اعتمادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے ۔انہوں نے ضلع کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوے کہا کہ ضلع میں افرادی قوت اورذمہ داران ک ایک بزی تعداد موجود ہ یہ ایک خوش آئند بات ہے ۔امیدواران سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اپنے مطالعہ کو بڑھائیں اور اجتماعیت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوطی کے ساتھ قایم کریں ،بعد ازاں ضلع کی کارکنان جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قایم کرنے کے لے انتھک کوشش کرنی ہے-تمام کارکنان مل کر اللہ کے دین کے غلبہ کی کوشش کریں گے تو ملک میں تبدیلی وانقلاب ممکن ہے۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد:مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش کودھرلیا، 2ساتھی فرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250921-08-18
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل، شراب کی بوتلیں اور مین پوری برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد بابر قریشی کو 26 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او ہوسڑی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میںملوث ملزم قربان جٹ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، ایس ایچ او حالی نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش فیصل نواز عرف گنجی پٹھان کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا مقابلہ ہے,حکمراں ناکامیاں تسلیم کریں ‘ حافظ نعیم الرحمن
  • جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف پنو عاقل میں الفیصل مسجد میں جلسہ سیرت النبی ؐ عام سے خطاب کر رہے ہیں
  • حیدرآباد:مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش کودھرلیا، 2ساتھی فرار
  • شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
  • محسن نقوی کا اب وزیراعظم بننا نا ممکن ہو چکا، رانا ثناء اللّٰہ
  • سندھ اور بلوچستان میں کرپشن کا سخت مقابلہ جاری ہے، حافظ نعیم الرحمن
  • صرف ریاست کی رٹ قائم کرنا نہیں بلکہ عوامی حقوق کا تحفظ بھی حکومتوں کی ذمہ داری ہے
  • حق دو طلبہ تحریک‘‘ کو پورے آزاد کشمیر میں چلائیں گے‘اسلامی جمعیت طلبہ
  • کھارادر جنرل ہسپتال میں ’’سی ٹی اسکین‘‘کا افتتاح