خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت ہر دور کے انسان کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، ہمیں اپنی جامعات میں سیرت النبی (ص) کے مطالعے اور عملی نفاذ کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ طلبہ علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار میں بھی نکھر سکیں، نوجوان ہی امت کا اصل سرمایہ ہیں، اور اگر وہ تعلیماتِ نبوی (ص) کو اپنی زندگیوں میں اپنالیں تو پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ میلاد النبی (ص) کا جشن محض رسومات تک محدود نہ رہے بلکہ یہ ہمارے لیے عمل اور کردار کی تبدیلی کا پیغام ہونا چاہیئے۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ محفل میں طلبہ، اساتذہ اور محبانِ رسول (ص) کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے درود و سلام اور نعتوں کا نذرانہ پیش کیا اور بارگاہِ رسالتِ مآب (ص) میں عقیدت کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت