ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-01-8
اسلام آباد(صباح نیوز)بین الاقوامی ایجنسی فچ نے پاکستان کے پائیدار فنانسنگ فریم ورک کو عمدہ قرار دے دیا۔فچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فریم ورک بین الاقوامی گرین اور سوشل فنانسنگ اصولوں سے مکمل ہم آہنگ ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریم ورک گرین بانڈز اور سوشل بانڈز کے اجرا کے لیے استعمال ہوگا، گرین منصوبوں میں قابل تجدید توانائی، توانائی بچت اور صاف ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔فچ کا کہنا ہے کہ سوشل منصوبوں میں سستی
رہائش اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی بھی شامل ہے، فریم ورک کے تحت ماحولیاتی اور سماجی دونوں فوائد کو یقینی بنایا جائے۔فچ کے اعلامیے میں ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ قرار دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق انڈس بیسن کے تحفظ اور بحالی کے لیے منصوبے متوقع ہیں، قابل تجدید توانائی اور صاف ٹرانسپورٹ کے منصوبے این ڈی سی اہداف میں مدد دیں گے۔فچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2030 تک 15 فیصد غیر مشروط کاربن اخراج میں کمی کا ہدف مقرر ہے، اضافی 35 فیصد کمی بین الاقوامی مالی معاونت سے مشروط ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی والوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں،میئر کو گرین لائن منصوبے کے ٹھیکیدار پر اعتراض ہے، وفاقی حکومت
حکومت پاکستان کے ترجمان نے گرین لائن منصوبے پر کام بند ہونے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کو ٹھیکدار کے این او سی پر تحفظات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری نے گرین لائن منصوبہ پر کام بند کرنے سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی کو ٹھیکیدار سے این اوسی پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کراچی والوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ کراچی کے لوگوں کو جلد سفری سہولیات میسر ہوں، وفاق نے گرین منصوبے کی توسیع کیلئے رقم فراہم کردی ہے۔
راجہ انصاری نے کہا کہ منصوبے سے متعلق وفاق اورسندھ حکومت رابطے میں ہیں جبکہ وفاق بلدیاتی حکومت اور میئرسے کوآرڈینیشن میں نہیں ہوتا۔
ترجمان حکومت پاکستان نے کہا کہ وفاق نے سندھ حکومت سے تعاون کرکے منصوبہ تیزی سے مکمل کیا، گرین لائن کا توسیعی کام کا آغاز ہوچکا تھا، نمائش تا جامعہ کلاتھ منصوبہ پر تیزی کام چل رہا تھا۔
راجہ انصاری نے کہا کہ چند روزقبل میں نے گرین لائن منصوبہ کی نگرانی بھی کی، اب میئر صاحب وضاحت کریں گے کہ انہیں اعتراض کیا ہے، دراصل مسئلہ ٹھیکدار اور میئر کراچی کے درمیان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے، ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔