ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے لیے  پہلی بار  مصنوعی ذہانت والی گاڑی تیار کرلی گئی۔ 

جیو نیوز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلجنس کے فیچرز والی پہلی گاڑی لاہور میں تیار کی گئی ہے جس سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

حکام کا بتانا ہےکہ جلد ہی اے آئی بیسڈ 200 گاڑیاں تیار کرکے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں پہنچا دی جائیں گی۔

ٹیسٹ کے دوران اگر ڈرائیور نے ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا تو سافٹ ویئر اسے خود بخود فیل قرار دے کر گاڑی بند کر دے گا جب کہ گاڑی میں کیمرے بھی نصب ہیں۔ 

ایک اور شاندار منصوبہ شروع، ”روزگار کارڈ‘‘ کیلئے آن لائن اپلائی کا طریقہ کار

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس وقار نذیر کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ ٹیسٹ

پڑھیں:

بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی

بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائائٹس www.hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ میں ریلوے انقلاب: 2026 میں پہلی مقامی ہائی اسپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان
  • اسلام آباد میں شہری کی ضبط لینڈ کروز کراچی میں کمشنر اِن لینڈ کے پاس ہونے کا انکشاف
  • شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والی گاڑی کو حادثہ، 14 افراد زخمی
  • بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی کر دیا
  • بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی
  • پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف
  • پاکستانی نژاد نیما شیخ کا اعزاز، اسکالر شپ حاصل کرنے والی اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئیں
  • ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف
  • فرانس : ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی‘ 10افراد زخمی
  • فرانس: ایک  شخص نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، 5 زخمی، 2 کی حالت نازک