بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے رخشان، مکران اور ژوب ڈویژنز میں بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کے تمام نوٹیفکیشنز اور انتظامی اقدامات واپس لے لیے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ میٹنگز کے منٹس، انتظامی منظوریوں اور خطوط سمیت تمام اقدامات فوری طور پر منسوخ تصور ہوں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ حکام بشمول چیف منسٹر اور گورنر سیکریٹریٹ، آئی جی پولیس بلوچستان، کمشنرز رخشان، مکران اور ژوب ڈویژنز سمیت دیگر محکموں کو بھیج دی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے ایریا بلوچستان بی ایریا رخشان ژوب مکران.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ایریا بلوچستان بی ایریا ژوب
پڑھیں:
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب—فائل فوٹوزاسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اور علی نواز اعوان سمیت تحریکِ انصاف کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی جبر کا قانون ہے، اسد قیصرانسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
واضح رہے کہ اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں نامزد ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ کےخلاف کارروائیوں کے الزامات ہیں۔