Al Qamar Online:
2025-09-23@16:03:27 GMT

سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اب حالت کیسی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول لداخ میں مکمل کیا گیا، جو 45 دن پر محیط تھا۔ اس دوران سلمان خان تقریباً 15 دن تک سیٹ پر موجود رہے، جہاں شدید سرد موسم، کم آکسیجن اور دشوار گزار حالات میں اداکار نے ایکشن مناظر عکس بند کروائے۔

پروڈکشن ٹیم کے مطابق اداکار نے منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ میں شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنے اور آکسیجن کی کمی کے باوجود کام جاری رکھا۔ زخمی ہونے کے بعد سلمان خان نے مختصر آرام کیا اور اب وہ فلم کے دوسرے شیڈول کے لیے ممبئی روانہ ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم بیٹل آف گالوان 2020 میں چین اور بھارت کے درمیان وادی گالوان میں ہونے والے فوجی تصادم پر مبنی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ چترانگدا سنگھ اور ابھیلاش چوہدری بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا تاہم اُمید کی جارہی ہے کہ اسے 2026 میں ریلیز کردیا جائے گا۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر 4: بھارت سے شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا

ایشیا کپ سپر4 مرحلہ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا۔

کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔

ان کا کہنا تھا ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی، اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ہیں ہمارا اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی ناقص کپتانی اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے اہم فتح اپنے نام کی۔

سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس اور یوکرین میں ڈرون حملے، چھ ہلاکتیں اور درجنوں زخمی
  • بلاک بسٹر فلم ’دریشم‘ کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا
  • شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی
  • سلمان خان صحت کے مسائل کا شکار، لداخ شوٹنگ میں زخمی ہوگئے
  • ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، سلمان علی آغا
  • ایشیا کپ سپر 4: بھارت سے شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا
  • سلمان خان چین مخالف فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا
  • سلمان خان فلم کی شوٹنگ سے عارضی وقفہ کیوں لے رہے ہیں؟