سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، اب حالت کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول لداخ میں مکمل کیا گیا، جو 45 دن پر محیط تھا۔ اس دوران سلمان خان تقریباً 15 دن تک سیٹ پر موجود رہے، جہاں شدید سرد موسم، کم آکسیجن اور دشوار گزار حالات میں اداکار نے ایکشن مناظر عکس بند کروائے۔
پروڈکشن ٹیم کے مطابق اداکار نے منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ میں شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنے اور آکسیجن کی کمی کے باوجود کام جاری رکھا۔ زخمی ہونے کے بعد سلمان خان نے مختصر آرام کیا اور اب وہ فلم کے دوسرے شیڈول کے لیے ممبئی روانہ ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم بیٹل آف گالوان 2020 میں چین اور بھارت کے درمیان وادی گالوان میں ہونے والے فوجی تصادم پر مبنی ہے۔ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ چترانگدا سنگھ اور ابھیلاش چوہدری بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا تاہم اُمید کی جارہی ہے کہ اسے 2026 میں ریلیز کردیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، سلمان علی آغا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ ہم سے چھین لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس طرح کی بیٹنگ کررہے تھے مزید پندرہ بیس رنز بنا سکتے تھے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میچ میں حارث رؤف اور فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ لیفٹ اور رائٹ کمبی نیشن کے ذریعے بولر سے بولنگ کرائی، فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔
Post Views: 2