data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سمندری طوفان رگاسا چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان رگاسا کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 4لاکھ سے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، چین میں سپر ٹائیفون رگاسا کے پیش نظر سپر مارکیٹس میں کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوگئے۔

دوسری جانب فلپائن کے شمالی حصے میں سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور بعض اوقات ان کی رفتار 265 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور یہ مغرب کی سمت بابویاں جزائر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث طوفان زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں۔

مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے  کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 9۔4 محسوس کی گئی، زلزلہ 3 بجکر 50 منٹ پر آیا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • فلپائن میں طوفان کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • فلپائن میں سمندری طوفان‘ ایمرجنسی نافذ‘ ہزاروں افراد کی نقل مکانی
  • سمندری طوفان ’راگاسا‘ فلپائن سے ٹکرا گیا، چین اور ہانگ کانگ میں ہنگامی صورتحال نافذ
  • اقوام متحدہ کا ’سمندروں کا آئین‘ جنوری 2026 سے نافذ ہوجائے گا
  • سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے 89 دہشتگرد گرفتار
  • ماتلی ،مہنگائی کے نئے طوفان سے متوسط طبقہ شدید متاثر
  • این آئی سی وی ڈی میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم