Jasarat News:
2025-11-08@20:09:42 GMT

بحیرہ احمر میں جہاز کے قریب دھماکا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

بحیرہ احمر میں جہاز کے قریب دھماکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی ادارے یوکے ایم ٹی او (United Kingdom Maritime Trade Operations) کے مطابق انہیں رپورٹ موصول ہوئی کہ یمن کے شہر عدن کے مشرقی علاقے میں ایک جہاز کے قریب دھماکے کی آواز اور پانی میں چھپاکے کی آواز سنی گئی،  واقعے کے بعد فوری طور پر علاقے کو سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں لے لیا گیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یوکے ایم ٹی او نے وضاحت کی کہ دھماکے کے نتیجے میں نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی جہاز کو کسی قسم کا نقصان پہنچا،  واقعہ ابھی تحقیقات کے مرحلے میں ہے۔

خیال رہےکہ بحیرہ احمر دنیا کی سب سے اہم اور مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے تیل اور ایندھن کی بڑی مقدار گزر کر مختلف ممالک تک پہنچتی ہے۔

یاد رہے کہ یمن کی حوثی ملیشیا گزشتہ کئی ماہ سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیلی سے منسلک تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے،  حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں فلسطین خصوصاً غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی جا رہی ہیں، جہاں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یوکے ایم ٹی او، جو برطانوی رائل نیوی کے ماتحت میری ٹائم ٹریڈ انفارمیشن سینٹر کے تحت کام کرتا ہے، ایسے ہائی رسک سمندری علاقوں میں تجارتی جہازوں اور فوجی فورسز کے درمیان رابطے کے مرکزی کردار کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیتا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں امداد اور انسانی ہمدردی کے نام پر امریکا اور اسرائیل بدترین دہشت گردی کر رہے ہیں جبکہ عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور مسلم دنیا بھی اپنے کردار سے غافل نظر آتی ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوتھل : مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک اور خونی حادثہ ، کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باﺅزر میں تصادم 5 افراد زندہ جل گئے، دو شدید زخمی، باقی مسافروں نے مسافر کوچ سے کود کر جان بچائی۔

 ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ایل پی جی  باﺅزر میں تصادم کے نتیجے میں اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ باقی مسافروں نے کوچ کے شیشے توڑ کر اور کود کر اپنی جانیں بچائیں ورنہ جانی نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔

حادثہ صبح پیش آیا لیکن شام تک آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہر طرف چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں۔ریسکیو ٹیموں نے زندہ جل جانے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • روس ڈونباس پر قبضے کے قریب پہنچ چکاہے،  یوکرینی صدر
  • جکارتہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی
  • انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
  • انڈونیشیا ،جکارتہ میں اسکول کے قریب دھماکا، 54 افراد زخمی
  • بحیرہ کیریبین میں ’دہشت گرد‘ کشتی پر امریکی حملہ، 3 ہلاک
  • انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران خوفناک دھماکا، 54 نمازی زخمی
  • کراچی: میری ٹائم نمائنش اینڈکانفرنس کے موقع پر غیر ملکی خواتین ایک اسٹال پر بحری جہاز کا ماڈل دیکھ رہی ہیں
  • طورخم گزرگاہ 25 ویں روز بھی بند: دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے اربوں کا نقصان
  • عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
  • کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے