حکمران ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے وعدے پورے کرے
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-11
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماں بٹ، یاسر اقبال کھارایڈووکیٹ نے ڈاکٹر عافیہ پر ظلم و تشدد اور قید تنہائی کی سزاکے 15 سال مکمل ہونے پر شدیددکھ کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کریں، ان کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،بے گناہ قید ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیوں عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج سے 15 سال پہلے آج ہی کے دن 23ستمبر2010ء کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل میں86سال کی سزا سنائی گئی تھی۔قوم کی بیٹی کے امریکی قید اورتنہائی میں 15سال گزرنا حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ انہوںنے کہا کہ عافیہ کی طویل قید ناحق ظاہر کرتی ہے کہ ریاست کے ذمے داروں کی نظروں میں ایک عام پاکستانی شہری کی کوئی قدر و منزلت نہیںہے۔ڈاکٹر عافیہ کی سزا کی معافی کی پٹیشن کا منظور نہ ہونے کا معاملہ صرف ان تک محدود نہیں رہا بلکہ یہ پوری قوم کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اپنی ایک معصوم شہری کو امریکی قید ناحق سے رہائی کے انتظامات نہیں کراسکی، ابھی اس واقعے کو ایک دہائی بھی نہیں گزری جب امریکی مطالبے پر حکومت پاکستان نے کس طرح3 پاکستانیوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے انتظامات کیے تھے۔ حکمران اپنے امریکی آقائوں کے سامنے بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں اور قوم کی بے گناہ بیٹی ناحق قید میں دن گزار رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ کی رہائی
پڑھیں:
عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلیے کوششیں جلد رنگ لائیں گی‘ فواد چودھری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-14
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور سیاسی قیدیوں بشمول بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری کوششوں کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔ اْن کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کا مقصد ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنا اور عمران خان کی رہائی کی راہ ہموار کرنا ہے، جو 2023 سے جیل میں قید ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں سیاست میں ٹھہراؤ اور عمران خان سمیت سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے شروع کی جانیوالی کوششوں کو بڑی ابتدائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اس کے اثرات اگلے 10 سے 15 دنوں میں واضح ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمیت عمران اسماعیل اور محمود مولوی یہ کوشش پاکستان کے سیاسی استحکام کے لیے کر رہے ہیں، ان شا اللہ وہ وقت قریب ہے جب فاصلے کم ہوتے نظر آئیں گے، پاکستان کے سیاسی استحکام اور طویل المدتی ترقی کے سفر کے لیے سیاسی تلخیاں کم ہونا ضروری ہیں۔ یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر گزشتہ روز کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ’وہ نہ حکومت سے بات کریں گے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے۔