data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 تک متوقع ہے۔

یہ اعلان واشنگٹن میں ہونے والی ائیر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے بتایا کہ بوئنگ کمپنی نے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔

جنرل ایلوِن کے مطابق یہ منصوبہ کئی برسوں کی تحقیق، سیکڑوں گھنٹے کی جانچ اور ہزاروں گھنٹوں کی محنت کے بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے اور ہدف ہے کہ 2028 تک F-47 فضا میں پرواز کرے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صرف چند ماہ قبل اعلان کے بعد ہی بوئنگ نے عملی طور پر اس پر کام شروع کر دیا تھا۔

اس منصوبے کا پس منظر یہ ہے کہ مارچ 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کو یہ ٹاسک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ F-47 کے تجرباتی ماڈلز گزشتہ پانچ برسوں سے خفیہ طور پر ٹیسٹ کیے جا رہے تھے اور اس کی پہلی پرواز 2019 میں ہوئی تھی۔ اب امریکی فضائیہ پرعزم ہے کہ طیارہ صدر ٹرمپ کے دورِ صدارت کے اختتام یعنی جنوری 2029 سے پہلے پہلی سرکاری پرواز کرے گا۔

ماہرین کے مطابق F-47 میں جدید ترین خصوصیات شامل ہوں گی، جیسے سپر سانک اسپیڈ، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی ہتھیار، اور ڈرونز کے ساتھ ہم آہنگی کی صلاحیت۔ یہ طیارہ نہ صرف فضائی بالادستی کے لیے اہم ہوگا بلکہ نیٹ ورک سینٹرڈ وار فیئر کے ذریعے دیگر پلیٹ فارمز سے بھی جڑ سکے گا۔ چین کی حالیہ فوجی پریڈ میں جدید ہتھیاروں کی نمائش کے بعد امریکا کا یہ اعلان ایک اسٹریٹیجک پیغام سمجھا جا رہا ہے جو خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔

میامی میں بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے، انہوں نے اپنی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میئر سے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کرکے امریکا کی ’خودمختاری‘ کھو دی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا جوہری طاقت میں نمبر ون ہے، لیکن اس کے اعتراف سے نفرت ہے، روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چار پانچ سال میں چین ہمارے برابر آجائے گا۔ دیکھتے ہیں تینوں ممالک کے درمیان تخفیف اسلحہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

تقریب کے آخر میں امریکی صدر ٹرمپ نے رقص بھی کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے الیکشن سے پہلے خبردار کیا تھا کہ ممدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی کوریا نے امریکی پابندیوں کا جواب دینے کا اعلان کردیا
  • بہارالیکشن:جنریشن زی ووٹ چوری روکے،راہل گاندھی
  • چین کا امریکی سامان پر عائدکیاگیا اضافی 24 فیصد ٹیرف معطل کرنے کا اعلان
  • دیکھتے ہیں ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ میں ایٹمی تجربات کے فوری آغاز کا اعلان
  • ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا نے تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز کردیا
  • پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی باضابطہ توثیق کردی
  •  نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز
  • چین کا امریکی اشیا پرعائد اضافی ٹیرف 1سال کیلئے معطل کرنیکا اعلان
  • پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا اٹک سے تیل اور گیس کی پیداوار کا اعلان