پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) کے تمام بورڈز کی جانب سے اعلان کردہ ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) 2025 کے سالانہ امتحانی نتائج میں پرائیوٹ کالجز نے ایک بار پھر سے میدان مار لیا ، ایف اے/ایف ایس سی 2025 کے نتائج میں پرائیویٹ کالجز سب سے آگے رہے۔ بورڈ کی ٹوٹل 335 میں سے 283 پوزیشنز پرائیوٹ کالجز جبکہ سرکاری کالجز صرف 52 پوزیشن لے سکے۔
پرائیوٹ کالجز میں سب سے زیادہ پوزیشنز پنجاب گروپ آف کالجز نے لیں ، جنہوں نے 143 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کیں، جو تمام پرائیوٹ کالجز کی ٹوٹل حاصل کردہ پوزیشن کا نصف حصہ بنتا ہے ، یوں پنجاب گروپ آف کالجز تمام پرائیوٹ کالجز میں سر فہرست ٹھہرا۔
ان نتائج میں ایک بات یہ بھی سامنے آئی کہ تمام پوزیشن پر طالبات نے طلباء کو پیچھے چھوڑ دیا اور سب سے زیادہ پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں اور یہ کامیابی کا یہ رجحان پچھلے کئی سالوں سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔
(جاری ہے)
اس سال ایف اے/ایف ایس سی کے نتائج میں مختلف بورڈز کی کامیابی کی شرح مختلف رہی جس میں سر فہرست فیڈرل بورڈ 81.
10% رہا جبکہ دوسرے نمبر پر ڈی جی خان بورڈ میں 74.86% ،فیصل آباد بورڈ میں 73.71% ، سرگودھا بورڈ میں 68.83% ، ملتان بورڈ میں 63.54% ، بہاولپور بورڈ میں 63.53% ، گوجرانوالہ بورڈ میں 63.10% ، لاہور بورڈ میں 60.86% ، ساہیوال بورڈ میں 58.88% جبکہ راولپنڈی بورڈ میں کامیابی کی شرح 54.12% رہی۔
ان تمام نتائج میں ایک بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ سرکاری کالجز اپنا تعلیمی معیار اور کامیابی کی شرح پرائیویٹ کالجز کے مقابلے میں کھوتے جا رہے ہیں جو کہ تعلیمی نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
اس صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ سرکاری اداروں میں وسائل کی کمی، جدید تدریسی طریقہ کار کا فقدان اور اساتذہ کی تربیت جیسے مسائل کارفرما ہیں۔ اگر بروقت اصلاحات نہ کی گئیں تو یہ فرق مزید بڑھتا جائے گا اور طلباء کا اعتماد سرکاری تعلیمی اداروں سے ختم ہو سکتا ہے۔
ماہرین تعلیم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حکومتی سطح پر نہ صرف نصاب اور تدریس کے معیار کو بہتر بنانا ضروری ہے بلکہ انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ تمام طلباء کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نتائج میں
پڑھیں:
سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
کراچی:سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔
سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد
سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔
ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔