Jasarat News:
2025-09-28@03:39:16 GMT

سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر شاہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔مقامی چینل میں گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاید اس سولر پیکیج کی قیمت کم بتانے والوں نے پنکھا اور بیٹری کی قیمت شامل نہ کی ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں، صوبے میں مستحق افراد کو دیے گئے سولر سسٹم میں سولر پینل، پنکھا، بلب اور بیٹری شامل ہیں۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ اس سولر سسٹم سے متعلق ہمیں کسٹمز کی سرٹیفائیڈ کاپیاں دی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق سسٹم کے ساتھ دیے گئے پنکھے امپورٹڈ ہیں۔اْن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوال بنتا ہے اگر پنکھے مقامی کمپنی کے ہیں تو پھر اس پر کسٹم کیسے لگ گیا، جن چیزوں پر اعتراضات آئے ہیں ان سے متعلق انکوائری ہو رہی ہے۔

 

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے کراچی کی اندرونی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔

انہوں نے کے ایم سی اور ٹاؤنز کو محکمہ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو اور سڑکیں خراب نہ ہوں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت دی کہ شہر کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری میں صفائی سے متعلق زیادہ مسائل موجود نہیں ہیں‘ناصر کریم
  • سندھ ہائیکورٹ،پولیس کی حراست سے شہری کی گمشدگی پر جواب طلب
  • سندھ کابینہ میں ردو بدل، ناصر حسین وزیر بلدیات، سعید غنی وزیر لیبر مقرر
  • سندھ کابینہ میں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل، ناصر حسین وزیر بلدیات بن گئے
  • سندھ کابینہ میں ردوبدل: صوبائی وزیر بلدیات کا قلمدان سعید غنی کی جگہ  ناصر حسین شاہ کو تفویض ، نوٹی فکیشن جاری
  • لیسکو کا سولر سسٹم سے ایکسپورٹ یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
  • قدرتی آفات اور بحرانوں پر سیاست کرنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، وزیر اطلاعات شرجیل میمن
  • گردشی قرض سے متعلق معاہدہ، بجلی صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا؛وزارت خزانہ