پاک بھارت فائنل میچز میں کس ٹیم کا پلڑہ بھاری؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑہ بھاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج رات دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ملٹی نیشن ایونٹس کے باہمی فائنل مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑہ بھاری ہے، ٹیم اب تک کھیلے گئے ایسے پانچ میں سے تین فائنلز میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
1985 میں میلبرن میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے مات ہوئی تھی۔
اگلے برس 1986 میں شارجہ میں پاکستان نے آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا تھا۔
اسی وینیو پر 1994 میں آسٹرل ایشیا کپ کے فائنل میں ہی پاکستان نے بھارت کو 39 رنز سے زیر کیا۔
2007 میں جوہانسبرگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پانچ رنز سے فتح حاصل کی۔
2017 میں اوول میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ریکارڈ 180 رنز سے شکست دی۔
رواں برس دبئی میں پاکستان اور بھارت کا چوتھی مرتبہ آمنا سامنا ہورہا ہے، اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میچ اور پھر اب اس ٹورنامنٹ کے دونوں باہمی مقابلوں میں بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔
مجموعی طور پر دونوں ممالک کے درمیان اب تک پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے بھارت نے 11 جبکہ پاکستان نے صرف تین میچز جیتے ہیں، ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے فائنل میں میں پاکستان پاکستان نے میں بھارت بھارت کے
پڑھیں:
نور زمان شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان اپ سیٹ فتح کے ساتھ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارٹر فائنل میں سیڈ 8 نور زمان نے سیڈ 3 مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو کسی دقت کے بغیر 35 منٹ میں 0-3 سے قابو کیا۔
31 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں رسائی کے لیے نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔