ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر اتفاق رائے ہے، شاہ اردن
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بیشتر حصے پر اتفاق رائے ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے ٹرمپ کی طرف سے غزہ جنگ کے خاتمے کی تجویز کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بہت سی تفصیلات “جس پر اتفاق کیا گیا ہے” کے مطابق ہے۔
شاہ عبداللہ کے تبصرے، جن کا اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حوالہ دیا ہے، منصوبے کے مندرجات نہیں بتائے گئے۔
ٹرمپ نے عرب اور مسلم رہنماؤں کو غزہ کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا، جو مبینہ طور پر حماس کو علاقے پر حکومت کرنے کے لیے مستقبل میں کسی بھی کردار سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، عرب اور مسلم ممالک کی جانب سے سکیورٹی کی ضمانت کے لیے فوجی تعاون شامل تھا اور ٹرمپ کا یہ وعدہ بھی شامل تھا کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم نہیں کرے گا۔
ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم بننے کا حقیقی موقع ہے سب پہلی بار کسی خاص مقصد کیلئے یکجا ہیں ہم یہ کام مکمل کر کے رہیں گے۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا نایاب موقع ہے سب تیار! ہم مشرق وسطیٰ میں عظمت حاصل کرکےدکھائیں گے۔
صدر ٹرمپ کے بیان کو خطے کی آئندہ پالیسی اور کسی ممکنہ معاہدے سے جوڑا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا
حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز
حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔
سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پربھی ووٹنگ ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا ہے۔
حماس کا کہنا ہےکہ قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کےکنٹرول کی راہ ہموار کرےگی، قرارداد سے غزہ کی حکومت اور تعمیر نو غیرملکی سرپرستی میں چلی جائے گی۔
حماس کا مؤقف ہےکہ قرارداد سے فلسطینیوں سے ان کی حکمرانی چِھن جائےگی، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا مطلب غیرملکی سرپرستی ہوگا۔
حماس کا کہنا ہےکہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیرنگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہیے۔
حماس نے غزہ کو غیرمسلح کرنے یا فلسطینیوں سے مزاحمت کا حق چھیننےکو مستردکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ قرارداد میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کا قیام شامل ہونا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان سزائے موت کا حکم، بنگلادیش کا بھارت سے فوری طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل بنگلہ دیش کی عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم