پاکستانی چاول کی صنعت ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی چاول کی صنعت ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور پائیدار زرعی پالیسیوں کے ذریعے اس سیکٹر کو مزید ترقی دی جائے گی۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ہوٹل میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 17ویں ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے زرعی شعبے خصوصاً چاول کے کاشت کاروں اور برآمدکنندگان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ چاول پاکستان کی دوسری بڑی برآمدی جنس ہے جو گزشتہ مالی سال میں ملکی جی ڈی پی میں 0.
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بطور وزیر اعظم اپنے دور حکومت میں زرعی شعبے کے لیے بنیادیں مضبوط کی گئیں، جن میں کسانوں کے لیے یکساں ٹیکس پالیسی، معیاری بیج، کھاد اور آب پاشی کے نظام کی فراہمی کے اقدامات شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں پیداوار اور معیار میں اضافہ ہوا اور آج برآمدات میں ترقی اسی کا مظہر ہے، جنوبی پنجاب بھی چاول کی پیداوار اور کاشت کے رقبے میں نمایاں اضافہ نظر آرہا ہے جو خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی باسمتی چاول اپنی خوشبو، ذائقے اور معیار کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس شہرت کو برقرار رکھنے کے لیے جدید کاشت کاری، تحقیقی سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اقسام کی تیاری ناگزیر ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رواں سال آنے والے شدید سیلاب نے پنجاب سمیت زرعی زمینوں کو متاثر کیا ہے جس میں چاول کی فصلیں بھی شامل ہیں، ان نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت، کسانوں اور برآمدکنندگان کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ زرعی شعبے میں پائیدار طریقہ کار اپنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ وسائل آج کے لیے بھی کارآمد رہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی محفوظ رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی چاول کی صنعت کے مستقبل کا دارومدار نوجوان کسانوں پر ہے جنہیں تربیت، ٹیکنالوجی اور رہنمائی کی فراہمی ضروری ہے، حکومت، پارلیمنٹ، صنعت اور کاشت کاروں کے باہمی تعاون سے پاکستان کی چاول کی برآمدات نئی بلندیوں کو پہنچ جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے چاول کا عالمی منڈی میں نمایاں مقام ہے اور اجتماعی محنت و اتحاد کے ذریعے ہم اپنے کسانوں اور ملک کے لیے مزید روشن مستقبل یقینی بنا سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی چاول کی یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کہ پاکستان نے کہا کہ کے لیے ہے اور
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔