نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں سے انہوں قطری وزیراعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری وزیراعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔ اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچے، جہاں سے انہوں قطری وزیراعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا، جس میں حماس رہنماء خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہکار شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم تمام حماس رہنماء محفوظ رہے، حملے کے وقت حماس کے رہنماء امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کر رہے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ