نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
نیتن یاہو نے دوحہ میں اسرائیلی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاس پہنچے جہاں سے انہوں قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطری دارالحکومت دوحہ پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مرکزی دفتر پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں حماس رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے سمیت حماس کے 5 افراد اور ایک قطری سکیورٹی اہکار شہید ہوئے تھے۔
حماس کے مطابق اسرائیلی حملے میں حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم تمام حماس رہنما محفوظ رہے، حملے کے وقت حماس کے رہنما امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے غزہ جنگ بندی منصوبے پر غور کررہے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاوس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پرامید اسرائیلی وزیر اعظم وائٹ ہاوس پہنچ گئے؛ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کیلیے پرامید عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان عورت کی تعلیم، قوم کی ترقی امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو نے حملے پر
پڑھیں:
اسرائیل کی جنگ معاہدے کی خلاف پرعالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسنا ک ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سرائیل جنگ بندی کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسناک اور سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں بلکہ عالمی امن کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔اسرائیلی ریاست کی جارحانہ کارروائیاں، بے گناہ فلسطینی شہریوں پر بمباری اور اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنانا بدترین ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے۔بلال عباس قادری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،اور عالمی عدالتِ انصاف اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر کٹہرے میں لائے۔ مسلم ممالک کو بھی چاہیے کہ محض بیانات کی حد تک نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں، تاکہ مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکا جا سکے۔پاکستان سنی تحریک فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور ہر سطح پر مظلوموں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔اسرائیل کی بربریت اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دنیا کے امن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں، اور اس ظلم کے سامنے خاموش رہنا خود ظلم کی حمایت کے مترادف ہے۔