نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، نے وائٹ ہاؤس سے قطری وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے قطری وزیراعظم سے فون پر دوحہ حملے پر معافی مانگی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ قطر پر حملہ کرتے ہوئے حماس کے رہنماؤں کی نشانہ بنایا تھا جس کی تمام اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔
سعودی عرب اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک نے دنیا پر واضح کیا تھا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات میں غزہ امن معاہدے پر بات چیت ہوگی۔
7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لیکن اسرائیل اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی وزیراعظم رائٹرز قطری وزیراعظم معافی مانگ لی نیتن یاہو وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی وزیراعظم معافی مانگ لی نیتن یاہو وی نیوز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔