سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ برادرانہ رشتوں کا تسلسل ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کی دہائیوں پرانی خواہش کی تکمیل ہے، جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور اخوت کی بنیاد پر طے پایا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک صدیوں پرانے روحانی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق، یہ معاہدہ اس دیرینہ تعلق کو باضابطہ شکل دیتا ہے کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت سمجھی جائے گی اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس کا جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کے دل میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت کا احترام رچا بسا ہے اور پاکستان اس حوالے سے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے دورۂ امریکہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ گفتگو انتہائی خوشگوار اور تعمیری رہی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران اگر صدر ٹرمپ بروقت مداخلت نہ کرتے تو خطہ ناقابلِ تصور تباہی کا شکار ہوسکتا تھا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اس کردار کو امن عالم کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے اور اب ہدف پائیدار ترقی کی جانب بڑھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت غربت کے خاتمے، بے روزگاری میں کمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور زرعی، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور ملکی مفاد سے متعلق تمام اہم امور پر ان کی مشاورت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور یہ اس ضمن میں ان کا عزم ہمیشہ قائم رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان دفاعی معاہدہ سعودی عرب لندن ہائی کمیشن وزیر اعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان دفاعی معاہدہ ہائی کمیشن وزیر اعظم شہباز شریف شہباز شریف انہوں نے نے کہا کہا کہ ہے اور کے لیے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔