امریکا: چرچ میں فائرنگ سے ہلاکتیں 4ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-06-3
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کے ایک چھوٹے قصبے گرینڈ بلانک میں اتوار کے روز چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4ہو گئی ۔ واقعہ چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس میں تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ پولیس کے ساتھ مقابلے میں 40سالہ حملہ آور مارا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں 8افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ حملہ آور نے پہلے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی اور پھر ایک خودکار رائفل سے فائرنگ شروع کر دی،جس کے بعد اس نے چرچ کو آگ بھی لگا دی تھی۔
مشی گن کے چرچ پر حملے کے بعد عمارت سے شعلے بلند ہورہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے اور صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار