اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر چورنگی کراچی کے قریب سے افغان باشندے سے ایک ہزاربیس گرام چرس برآمد،رنگ روڈپشاورسے ملزم کے قبضے سے چھتیس گرام کوکین برآمد ہوئی ،تمام گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
ملک کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے خنکی بڑھا دی جبکہ کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
جڑواں شہروں کے باسی بارش اور اولوں کے ملے جلے موسم سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں اور سیلاب: کلاؤڈ برسٹ، موسمیاتی تبدیلی یا ناقص منصوبہ بندی؟
وفاقی دارالحکومت میں بارش کے ساتھ چند مقامات پر اولے پڑنے سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔
رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: موسم کی کہانی، بارش کی زبانی
خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، پشاور اور مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کے بعض علاقوں میں بھی بوندا باندی اور بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد باجوڑ بارش جڑواں شہر ژالہ باری سوات گرج چمک مالاکنڈ محکمہ موسمیات موسلا دھار موسم