City 42:
2025-11-19@02:30:53 GMT

محکمہ سیاحت نے پنجاب ٹورازم ایپلی کیشن متعارف کروا دی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

سٹی42:سیاحت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، محکمہ سیاحت پنجاب نے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جو سیاحوں کو صوبے بھر کے 171 سیاحتی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

یہ ایپلی کیشن محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے باہمی تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین سیاحتی مقامات کا ورچوئل ٹور بھی کر سکیں گے۔ ایپ میں سیاحوں کے لیے گوگل کوآرڈینیشن، چیٹ باکس رہنمائی اور اہم معلومات تک فوری رسائی جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف صحت کی سہولیات بلکہ کھانے اور ٹیکسی کی بکنگ جیسی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ ایپ خوبصورت سیاحتی مقامات کی تصاویر دکھا کر انتخاب میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایپ کا مقصد سیاحوں کو ایک مربوط، جدید اور آسان ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے پنجاب کے دلکش مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں۔

 ریکارڈ توڑ سردی: ماہرین نے خبردار کر دیا، جانیں سرد موسم میں کیا کریں اور کیا نہیں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 ایپلی کیشن

پڑھیں:

پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی

فائل فوٹو

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی۔

ڈی ایس پی اظہر شاہ نے فیکٹری ناکے پہنچ کر وارنٹ کی تعمیل کروائی۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے وارنٹ پر دستخط کرکے ایک کاپی وصول کرلی۔

انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، 7 مقامات پرایم ٹیگ لگانےکی سہولت فراہم کر دی گئی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • بوسنیا میں اسنائپر ٹورازم کے نام پر انسانوں کے شکار کا انکشاف، تحقیقات شروع
  • پنجاب میں احتجاج، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع
  • کراچی کینٹ اسٹیشن اپ گریڈیشن، کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟
  • پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع، احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی