Islam Times:
2026-07-24@01:57:53 GMT

خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، 10 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، 10 زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستانی چینلز سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کر رہے ہیں کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن کا آغاز کر دیا۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک "فتنہ الہندوستان" کے 7 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ 10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تیار شدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے "فتنہ الہندوستان" کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز زہری اور بلوچستان میں "انڈیا کی ایماء پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان" کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار