data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کنڑ آئل فلیڈ میں کام کرنے چوکیداروں کا انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی انھیں پکا نہیں کیا جارہا ہے وعدے اور معاہدے کے مطابق علاقے کے اندر ترقیاتی کام کرانا اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنا تھا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب کنڑ آئل فلیڈ پر چوکیداروں اور ان کے گھر والوں نے آئل فلیڈ انتظامیہ کے خلاف مین گیٹ پر لوکل ایکشن کمیٹی کے چیئرمین رئیس نیک محمد کلیری امداد علی کلیری خدا بخش خاصخیلی شبیر کلیری پیار علی کلیر ی اور صداقت ناھیوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ایک عرصہ ہو گیا ہے لیکن آئل کمپنی اپنے وعدے کے مطابق ان کوپندرہ سال گزرنے کے باوجود بھی پکا نہیں کر رہی ہے اور باہر سے منگوائے افراد کو پکا کیا جارہا ہے جب کہانتظامیہ کا یہ معاہدہ ہے کہ علاقے کے لوگوں کو روزگار دیا جائے گا لیکن اب آئل نے پیش امام بھی مسجد کا پنجاب سے منگوا کر رکھا ہے انھوں نے کہا آئل کے زمین سے علاقے میں آلودگی بڑھتی اور زمین کی پیداوار پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس وجہ سے علاقے کے لوگوں کو طبی سہولتیں اور روزگار فراہم کرنے اور علاقے میں ترقیاتی کام کا معاہدہ کیا جاتا ہے لیکن آئل کمپنی اربو ں کا تیل یہاں سے نکالنے کے با وجود نہ ہی ان کے علاقے میں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور نہ ہی علاقے کو آلوددگی سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیںانھوں علاقے ایم این طارق شاہ جاموٹ اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیا ہے وہ اس معاملے کا نوٹس لے ان کا حق دلائیں اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ چوکیداروں کو نوکریوں پر پکا کرایا جائے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترقیاتی کام علاقے میں

پڑھیں:

جماعت اسلامی کندھکوٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جن کو گزشتہ روز پہلے صہیونی حکومت نے حراست میںلے لیا ہے، کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتحاج کیا جارہا ہے۔ اس پر سندھ کے شہر کندھکوٹ میں بھی پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی رہنمائی غلام مصطفی میرانی رہنما جماعت اسلامی،حافظ نصراللہ چنا، مولوی رفیع الدین چنا اور پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے سینئر وائس پریزنٹنٹ محمد عبدالعزیز سومرو اور وہاں کی سول سوسائٹی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے احتجاج میں شریک ہوئی۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  •  نئی کنٹر بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم متعارف،نوٹیفکیشن جاری
  • ٹائون چیئرمین پریٹ آباد میلے کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیاں کررہے ہیں، ایم کیو ایم
  • امریکی صدر کے نام نہاد امن منصوبے کیخلاف پنجاب بھر میں احتجاج
  • جماعت اسلامی بلوچستان کے تحت اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • جماعت اسلامی کندھکوٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • ٹنڈو جام میں ڈاکوئوں کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری
  • آئی ایس او کراچی کا صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف احتجاج
  • حکومتی شٹ ڈاؤن، ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹس ریاستوں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیے
  • ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 671 رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
  • حیدرآباد: ٹنڈو الہ یار کی رہائشی خواتین بااثر افراد کیخلاف احتجاج کررہی ہیں