یوکرین کا 170مربع کلومیٹر علاقہ آزاد کرانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے روس پر حالیہ جوابی حملوں کے دوران مشرق میں دوبروبیلیا کے قریب 170 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقہ روسی قبضے سے وگزار کرا لیا ہے۔ زیلنسکی نے ریکارڈ شدہ وڈیو خطاب میں کہاکہ 194 مربع کلومیٹر سے زائد علاقے کو روسی فوجی دستوں سے پاک کرا لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران روسی فوج کے کم سے کم 3200 فوجی جان سے گئے۔ زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی فوج کو خار کیف کے سرحدی علاقے، کوبیانسک کے قریب اور دونیٹسک اور دنیپرو پیٹروفسک کے درمیانی علاقوں میں مشکل حالات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ اگست کے اوائل میں روسی فوج نے دوبروبیلیا کے مشرق میں متعدد اگلے مورچوں کو غیر متوقع طور پر روندتے ہوئے تقریباً 20 کلومیٹر یوکرینی علاقے میں پیش قدمی کی تھی۔ یوکرینی ریزرو فورسز تعیناتی کے بعد روسی فوجی دستے جزوی طور پر پیچھے دھکیل دے گئے۔ تاہم یوکرین کے عسکری تجزیہ کاروں نے کیف کے حکومتی بیانیے کے مقابلے میں ایک کم پرامید تصویر پیش کی ہے۔ ادھر کریملن کے دفاعی وزیر نے بتایا کہ ماسکو کی فوج نے یوکرین کے دونیتسک علاقے میں کیروفیسک کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا ہے۔ ایک اور پیش رفت میں یوکرینی فوج نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کے ذریعے روس فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ یوکرینی ڈرون فورس کے کمانڈر رابرٹ بروفڈی نے روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر پیغام میں کہا کہ مار گرایا جانے والا ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 طرز کا تھا۔ یوکرین کے بریگیڈ 59 نے وضاحت کی کہ ہیلی کاپٹر کو مشرقی یوکرین کے دونیتسک علاقے میں کوٹلیاریفکا گاؤں کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ یوکرین کی سرحد کوٹلیاریفکا گاؤں سے چند سو میٹر فاصلے پر ہے جہاں روسی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ روس کے جدید ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کے لیے یوکرین کی ڈرون فورس نے انتہائی سستا امریکی ساختہ ریموٹ کنڑول نامی خودکش ڈورن استعمال کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر یوکرین کے روسی فوج
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔