پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ یکسر مسترد کردیا ہے۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا 3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹرز میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز مزید نقصانات کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹر یونینز جلد اہم اور بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہیں۔
انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے، دیگر ٹیکسز میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مشاورت جاری ہے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے اس فیصلے سے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان سامان کی ترسیل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کرایوں میں اضافے سے مزید کن شعبوں پر براہ راست اثر پڑے گا؟ ٹرانسپورٹ سیکٹر پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر کیوں منتقل کرتا ہے؟
خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹراضافے سے نئی قیمت268 روپے 68پیسے ہوگئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت276روپے81پیسے ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ گڈز ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کا اعلان فی لیٹر کی قیمت
پڑھیں:
مہنگائی کا طوفان، ایندھن بڑھنے کے بعد ایک اور بری خبر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 1 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 184 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم اکتوبر) سے ہو گیا ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 163 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 179 روپے 96 پیسے مقرر ہوئی تھی۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول 4 روپے 7 پیسے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔