پلاسٹک سرجری کی وجہ سے نہیں قدرتی خوبصورت ہوں، علیزے شاہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام دیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ اُنہیں بار بار کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینا مضحکہ خیز ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو بظاہر تنقید کرتے ہیں لیکن اُنہی افراد کے پیغامات میں اُن سے وزن کم کرنے اور چہرہ سلم دکھنے کے راز پوچھے جاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اُن جیسا نظر نہیں آ سکتا یا یہ سب حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُن کی اپنی کمی ہے، کسی اور کا قصور نہیں اس لئے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا بند کریں۔
A post common by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو سرجریز کے طعنے دینا افسوسناک ہے، اور عام طور پر وہی لوگ دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں جو خود اپنی ذات سے غیر مطمئن ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی وہ قدرتی خوبصورت ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر "گیٹ ریڈی ود می” ویڈیو شیئر کی تھی جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ صارفین نے اُنہیں مبینہ سرجریز کی وجہ سے کورین جیسا دکھنے پر طنز کا نشانہ بنایا، جبکہ مداحوں نے اُن کی تعریف بھی کی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: علیزے شاہ
پڑھیں:
اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟ عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کو جواب
لاہور:صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کو دیکھو وہ منہ اٹھا کر پنجاب پر انگلی اٹھانے آجاتا ہے۔ جنہیں اپنے صوبے کی خبر نہیں، ان کے ہاں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بدانتظامی روزانہ دروازے پر دستک دیتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، کیا ان سب کو خیبرپختونخوا حکومت نے امداد فراہم کر دی؟ انہوں نے کہا کہ آپ کے وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق کو فنڈز کے لیے خط لکھتے ہیں اور خود شیخ چلی کی طرح شیخیاں بگھار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزرا نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کی کہانیاں سنا کر استعفے دیے ہیں، جبکہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ صوبے کے 27 اضلاع میں 1857 ٹیمیں سیلاب متاثرین کے سروے میں مصروف ہیں جو کسانوں، مکانات، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا ڈیٹا جمع کر رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے، یہ کوئی معمولی بات نہیں اور اس قدر بڑے پیمانے پر سروے مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود ہر متاثرہ شخص کے پاس جا کر مدد فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک خوددار لیڈر کی بیٹی ہیں، وہ کسی کے سامنے مدد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی، جنہیں چندے اور امداد کھانے کی عادت ہو، وہی دوسروں کو بھی اسی کا درس دیتے ہیں۔