فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز

نیویارک(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی جنگ بندی پر میرے بارے میں تعریف اعزاز سے کم نہیں۔
وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3سے 4دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور عرب رہنما ہماری امن تجاویز منظور کرچکے ہیں، حماس نے تجاویز منظور نہ کیں تو بہت افسوسناک انجام ہوگا، امن منصوبے پر بات چیت کی جائے، حماس کو امن منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل،عرب اور مسلم ممالک نے امن منصوبے کی حمایت کی، حماس منصوبہ قبول کرے یا اسرائیل کا مقابلہ کرے، اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں، فخرہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جو اہم شخصیت ہیں انہوں نے میرے بارے میں ایسا کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوس الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوس پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے، علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور آمنے سامنے نیتن یاہو کا یوٹرن، فلسطینی ریاست کے قیام سے مکر گئے ن لیگ سے لفظی جنگ، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565ارب 70کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل نے کہا

پڑھیں:

پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت