آزاد کشمیر کےغیورعوام نےمفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو مستردکردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
آزاد کشمیر کے غیورعوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کومسترد کردیا جب کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔
ذرائع نے کہا کہ احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چند عناصر نے علاقہ میں پُر تشدد کاروائیاں اور توڑ پھوڑ کی کوششیں کی، مفاد پرست حلقوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں، آزاد جموں وکشمیر تمام بڑے شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ میرپور ،بھمبر، کوٹلی، چکوٹھی اور دیگر بڑےشہروں میں بازارمعمول کے مطابق کھلے ہیں، کسی کوبھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: احتجاجی کال
پڑھیں:
آزاد کشمیر بھر میں تین روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں تین روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور دو گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی رہنماؤں کی دھیرکوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز جمعۃ المبارک کی دوپہر کو ہوگا۔شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی وفد کے ہمراہ دھیرکوٹ پہنچے تھے، شوکت نواز میر نے کور کمیٹی ممبران سے تفصیلی مشاورت کی، کور کمیٹی مذاکرات کے دوسرے دور پر لائحہ عمل آج رات طے کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر اور دیگر کے مظفرآباد پہنچنے پر دوسرا مرحلہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا، وفاقی وزراء پر مشتمل اعلی سطح مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔