ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز

کولمبو(آئی پی ایس )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولمبو میں جاری میچ میں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.

3 اوورز میں 129 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے رامین شمیم 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان فاطمہ ثنا 22، منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13، نطالیہ پرویز 9، سعدیہ اقبال 4، ناشرا سندھو 1 جبکہ عمیمہ سہیل اور سدرہ امین بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ 16 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹیں۔بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے 2، 2 اور ربیعہ خان، فہیمہ خاتون اور نشیتا اختر نشی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ جنگ نہیں ترقی کا سوچنا ہوگا، پورا مشرق چین کیساتھ مل کرکام کرے گا، صدر زرداری ارب پتی ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے سے کتنا دور ہیں؟ اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے صمود فلوٹیلا میں شامل غزہ محاصرہ توڑنے والا پہلا جہاز کون سا ہے؟ مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی میرا کام ہی پنجاب کے لیے آواز اٹھانا ہے، وزیراعلی پنجاب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی ٹیم

پڑھیں:

مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری

میچ میں تمام پروٹوکولز پر عمل ہوگا، مگر مصافحے یا گلے ملنے کی ضمانت نہیں، بی سی سی آئی کا جواب
بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سیکریٹری دیوجیت سائیکیاکی گفتگو

مودی سرکار نے ایشیا کپ کے بعد اب ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کا جنٹلمین کھیل کرکٹ سے کھلواڑ جاری ہے۔کولمبو، بھارت اورپاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان اتوار کوشیڈول میچ سے قبل مصافحے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے پہلے یا بعد میں مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا اوراس دوران تمام کرکٹ پروٹوکولز پرعمل کیا جائے گا تاہم قوانین کے مطابق کھیل کے دیگرتمام امورطے شدہ طریقے سے انجام دیے جائیں گے لیکن کھلاڑیوں کے مصافحے یا گلے ملنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی۔بھارتی میڈیا نے بھی دعوی کیا ہے کہ بی سی سی آئی نے بھارتی ویمن ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں مصافحہ نہ کیا جائے، ٹاس کے وقت یا میچ کے بعد ہاتھ نہیں ملائے جائیں گے۔یاد رہے کہ حالیہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کی مینز ٹیمیں تین مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جن میں فائنل بھی شامل تھا اس دوران بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر شدید تنقید کی گئی تھی، جب بھارتی کپتان نے میچ کے بعد نہ صرف ٹرافی لینے سے انکارکیا بلکہ ہاتھ ملانے سے بھی گریزکیا تھا۔کرکٹ شائقین کی نظریں اب اتوارکے ویمنزمیچ پرلگی ہیں کہ آیا دونوں ٹیمیں کھیل کے میدان میں اس بار بہتر رویہ اپناتی ہیں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا 69 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب
  • ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثنا اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
  • آئی سی سی ویمن ورلڈکپ، بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
  • ٓآئی سی سی ورلڈکپ: پاکستان ویمنز کا مایوس کن آغاز،بنگلہ دیش نے7وکٹوں سے ہرادیا
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہوگا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار