وزیر اعظم کا فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا. جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں. مشتاق احمد خان، مظہر سعید، وہاج احمد، اسامہ ریاض، اسماعیل خان، عزیز نظامی، فہد اشتیاق و دیگر پاکستانیوں نے امدادی مشن میں حصہ لیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانیوں کی انصاف کیلیے جدوجہد اور مدد کے جذبے کی نمائندگی ہے.
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے امداد لے جانے والے فلوٹیلا پر دھاوا بول کر کارکنوں کو گرفتار کیا۔ قافلے میں 44 ممالک کے شہری شریک ہیں جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا میں 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد انسانی ہمدرد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد صرف بے بس فلسطینی عوام کے لیے امداد پہنچانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے متعدد کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا ہےاور ہم ان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی امداد ہر صورت ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کی فلوٹیلا میں کا مطالبہ نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
بزنس مین چوہدری بشیرکی کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینیڈا میں سعودی عرب کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری بشیر کی کاروباری شخصیات کے ہمراہ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ممبر پارلیمنٹ چوہدری ارشاد خالد، ممبر پارلیمنٹ کینیڈا رانا اسلم، فنانس منسٹر میاں شفقت بھی شامل تھے۔ ملاقات میں چوہدری بشیر اور وفد نے وزیراعظم کینیڈا سے کینڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شکر کا اظہار کیا اور کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری شخصیات کینیڈا کی گورنمنٹ کے انتظامات اور قانون کی بالادستی کی وجہ اور نہ صرف محفوظ سمجھتے ہے بلکہ کاروبار میں گورنمت اف کینیڈا کی دی گئی سہولیات کی وجہ سے اچھا روزگار بھی کماتے ہے۔ چوہدری بشیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں دوستانہ ماحول کو ترجیح دی ہے اور پاکستان میں اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک بھی رئیل اسٹیٹ سمیت تمام شعبوں سے بے شمار مواقعوں سے مستفید ہو رہے ہے اورسیز پاکستانیوں سمیت دوسرے ممالک کے عوام بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں نظام تبدیل ہو رہا ہے اور ملک تیزی سے ڈیجیٹل دور کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کے لیے مزید آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔