استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، ایف بی آر نے کابینہ کی منظوری سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا
نوٹی فکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی سے ہٹ کر ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026ء تک نافذ العمل رہے گی جبکہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029ء تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درا مد ریگولیٹری ڈیوٹی
پڑھیں:
حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
اسلام آباد:حکومتِ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی، وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترامیم کردی ہیں، وزارتِ تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون سے کی جا سکے گی، اجازت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ای سی سی کے 2015ء کے فیصلے کو خارج کر دیا گیا ہے۔