استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی، کابینہ کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی لگے گی، یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سے عائد ڈیوٹی کے علاوہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی جب کہ آئندہ سال 30 جون کے بعد یہ ڈیوٹی ہرسال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل طور پر ختم کردی جائے گی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے رکھی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: استعمال شدہ گاڑیوں کی ریگولیٹری ڈیوٹی
پڑھیں:
سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب ‘ 22 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم گرفتار
ریاض: سعودی حکومت نے گزشتہ ہفتے22 ہزارسے زاید غیر قانونی تارکین کوگرفتار کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے گزشتہ ہفتے اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 22 ہزارسے زاید غیر قانونی تارکین کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 14 ہزار 27 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 781 کو غیر قانونی سرحدکی عبوری کوشش اور 3 ہزار 348 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 1 ہزار 924 افراد کو بھی زیر حراست میں لیا ہے، جن کی اعداد و شمار کچھ اس طرح ہے کہ62 فیصد ایتھوپین،37 فیصد یمنی اور1 فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، مجموعی طور پر30 ہزار 236 غیر قانونی تارکین کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں 28 ہزار 407 مرد اور1 ہزار829 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا بھی قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر کی جا چکی ہیں۔