سعودی عرب میں بین الاقوامی باز اور شکار کی نمائش 2025 کا آغاز، 45 ملکوں کے 1300 سے زائد شرکا شریک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ریاض کے قریب علاقے ملہم میں بین الاقوامی باز اور شکار کی نمائش شروع ہوگئی جو 11 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سعودی باز کلب کے سربراہ طلال بن عبدالعزیز الشمیسی کے مطابق یہ دنیا کی سب سے بڑی نمائش ہے جو باز بانی اور شکار کے سعودی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ارب ڈالر سے تعمیر ہونے والا ’ٹرمپ پلازہ‘ منصوبہ، جدہ شہر کی نئی پہچان
نمائش میں 28 خصوصی شعبے اور 23 سے زائد سرگرمیاں شامل ہیں، جن میں منگولیا کے بازوں کا گوشہ، نجران کے تاریخی ورثے پر مبنی علاقہ، سفاری ایریا، نوجوانوں کے لیے بازوں کی تربیت کا گاؤں، ڈیجیٹل میوزیم، بازوں سے جڑی روایتی پوشاکیں، پرانی گاڑیوں کی نمائش اور سعودی خواتین دستکاروں کے اسٹال نمایاں ہیں۔
شرکا کے لیے بازوں کی پرواز کے مقابلے، سعودی روایتی رقص، گھڑ سواری، کارٹنگ، اونٹ سواری، بازوں اور اونٹوں کی نیلامی، نشانہ بازی کے مقابلے اور 30 سے زائد تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سب سے نمایاں پروگرام ملواح ریس ہے جو 5 سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا، اس میں چھ زمروں کے باز حصہ لیں گے اور 60 فاتحین کو مجموعی طور پر 6 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔
یہ نمائش ہر سال لاکھوں افراد کو اپنی طرف کھینچتی ہے، جو نہ صرف سعودی عرب کے روایتی ورثے سے واقفیت حاصل کرتے ہیں بلکہ سیاحت، ثقافت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی دیکھتے ہیں۔ داخلہ مفت ہے اور روزانہ سہ پہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باز اور شکار کی نمائش سعودی عرب منگولیا نمائش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: باز اور شکار کی نمائش منگولیا اور شکار کی نمائش کے لیے
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ،اعلیٰ شخصیات شریک
اسلام آباد( طارق سمیر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی شاہ عبدالّلہ دوم سے ایوانِ صدر میں ملاقات۔ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ ظہرانہ میں اعلیٰ حکومتی شخصیات،چئیرمین سینٹ،وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ کی شرکت۔ ظہرانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی پذیرائی ۔ظہرانےمیںفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی غیررسمی گفتگوبھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی۔ ہمیں اللہ تعالی کی طرف سے فتح نصیب ہوئی ہے،۔صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی گفتگو۔ملاقات میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک۔صدر آصف علی زرداری کا پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ۔صدر آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کا دوطرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق ۔صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیاصدر زرداری اور اردن کے فرمانروا کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال، خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت ۔صدر آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کا دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور۔ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق ملک، سیکرٹری وزارتِ خارجہ اور پاکستان اور اردن کے سفیران بھی اجلاس میں موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبدالّلہ دوم کو نشانِ پاکستان عطا کیا۔شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی شرکتوفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔ایوان صدرمیں برطانوی ہائی کمشنراورامریکی سفیرسے ملاقات۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بھی شرکت ۔ہم سب ایک فیملی ہیں۔