اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)پاکستان نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کا درست جائزہ لینے کے لیے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی۔اقتصادی امور ڈویژن نے عالمی بینک، اے ڈی بی، یورپی یونین، یو این ڈی پی کو خط لکھ کر تباہی کے بعد نقصانات کے تخمینے کیلئے عالمی ماہرین کی تکنیکی مدد مانگی ہے۔حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی اداروں سے مدد طلب کرنے کا مقصد سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگانا ہے، بنیادی ڈھانچے کی تباہی کا بھی درست تخمینہ لگایا جاسکے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سیلاب سے ایک ہزار سے زائد اموات اور 1100 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 500 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں، حکامسیلاب سے زراعت اور دیہی علاقوں کو زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا، گلگت بلتستان کے دشوار گزار علاقوں میں سڑکیں اور پل تباہ ہوئے، آزاد کشمیر میں بھی بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ملک بھر ساڑھے 12 ہزار سے زائد مکانات اور 240 سے زیادہ پل تباہ ہوئے، سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں سمیت انفراسٹرکچر کی تباہی اس کے علاوہ ہے۔ وزارت منصوبہ بندی 700 ارب روپے سے زیادہ نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگا چکی۔دوسری جانب عالمی بینک کو تکنیکی مدد کیلئے حکومت پاکستان کی درخواست موصول ہوگئی۔ عالمی بینک حکام نے سما کو نقصانات کے تخمینے میں مدد کا خط ملنے کی تصدیق کردی، عالمی بینک سیلابی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی معاونت دینے کو تیار ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نقصانات کا عالمی بینک سیلاب سے

پڑھیں:

خواجہ آصف کی بات درست نہیں، میرا کوئی مدرسہ غیر قانونی نہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی

 وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما محمد حنیف عباسی نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے۔

حنیف عباسی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہہ دینا کہ تمام مساجد اور مدارس غیر قانونی یا قبضے کی زمین پر قائم ہیں، کافی نہیں ہے اس کو ثابت بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میری کوئی مسجد یا مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے‘۔

خواجہ آصف صاحب کے اس بیان سے اتفاق نہیں کرتا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں مدارس غیر قانونی جگہوں پر تعمیر ہیں۔
“میری کوئ مسجد کوئ مدرسہ غیر قانونی نہیں ہے”
حنیف عباسی#11thHour pic.twitter.com/bMC55xsmva

— Waseem Badami (@WaseemBadami) November 17, 2025

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں ہزاروں مدارس غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ زمین پر قائم کیے گئے ہیں، جس پر مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حنیف عباسی خواجہ آصف ؎ غیر قانونی مدارس مسلم لیگ ن

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • کراچی کو جان بوجھ کر تباہی کے راستے پر دھکیلا جا رہا ہے، ایڈووکیٹ حسنین علی
  • ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت
  • خواجہ آصف کی بات درست نہیں، میرا کوئی مدرسہ غیر قانونی نہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی
  • زیادہ آبادی غربت کا باعث بنتی ہے،ترقی کی رفتار بڑھانے کیلیے آبادی پر کنٹرول ناگزیر ہے‘ وزیر خزانہ
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • وہ ممالک جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی ادارے کے اعداد وشمار
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم