امریکی سائنس دانوں نے بجلی پیدا کرنے والا کنکریٹ تیار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
امریکی سائنس دانوں نے ایک نیا کنکریٹ تیار کیا ہے جس سے بنی عمارتیں اور سڑکیں گھروں کو اور برقی گاڑیوں کو فراہم کرنے والی بیٹریوں کے طور پر کام کرسکیں گی۔
میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنس دانوں (جنہوں نے 2023 میں جدید جنریشن کا انرجی اسٹوریج سسٹم پہلی بار دریافت کیا تھا) نے کچھ ایسا دریافت کیا ہے جس سے یہ سسٹم 10 گُنا مزید طاقتور بن جائے گا۔
اس دریافت کا مطلب ہے کہ ایک اوسط گھر کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 5 مکعب میٹر مٹیریل کی ضرورت ہوگی۔
یہ کنکریٹ بیٹری سمنٹ، پانی، کاربن بلیک اور الیکٹرولائٹ سے مل کر کام کرتی ہے۔ یہ مرکبات مل کر مٹیریل کے اندر بجلی ذخیرہ کرنے اور خارج کرنے کے لیے کنڈکٹیو ’نینونیٹورک‘ بناتے ہیں۔
ایم آئی ٹی کے سول اور انوائرنمنٹل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور کو-ڈائریکٹر ایڈمِر میسک کا کہنا تھا کہ کنکریٹ کی پائیداری کے لیے ایسا کنکریٹ بنانا ہوگا جو توانائی ذخیرہ کرنے، اپنی مرمت خود کرنے اور کاربن جذب کرنے جیسی متعدد صلاحیت رکھتا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنکریٹ دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا تعمیراتی مٹیریل ہے، اس لیے اس سے دیگر فوائد حاصل کرنے چاہیئے ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سستی بجلی، پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو پن بجلی منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
بجلی فروخت کے سلسلے میں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے۔
محکمہ توانائی کے مطابق کوٹو پن بجلی منصوبے سے سالانہ 207 گیگا واٹ آور سستی بجلی پیدا ہو گی۔
محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے کو سالانہ 2 ارب روپے کی آمدن ہو گی، نیشنل گرڈ میں بجلی فراہمی بجلی بحران کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
اس سلسلے میں وفاقی توانائی کے ادارے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) اورصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے درمیان کوٹوپن بجلی منصوبے سے پیداہونے والی بجلی کی فروخت کے لئے Power Acquision Contractپر دستخط کے حوالے سے واپڈاہاؤس پشاورمیں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
اس تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی،سابق صوبائی وزیر و چیئرمین پیسکو بورڈ حمایت اللہ خان، سیکرٹری توانائی و برقیات زبیرخان، چیف ایگزیکٹو پیسکو اخترحمید، چیف انجینئر پیڈو عزیز باچا، ڈائریکٹرجنرل Mirad عاطف جواد نے شرکت کی۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
اس موقع پر معاون خصوصی توانائی انجینئرطارق سدوزئی نے کوٹوپن بجلی منصوبے کی تکمیل کوصوبے کی معیشت کے استحکام کی طرف ایک تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے سے ایک طرف ماحول دوست سستی بجلی پیدا ہو گی تو دوسری طرف نیشنل گرڈ میں بجلی کی فراہمی سے درپیش بجلی کے بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوگی۔