نجی ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک بھی قابلِ پرواز طیارہ نہ ہونے پر سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کے لیے قواعد و ضوابط میں عملدرآمد میں ناکام ہو چکی ہے۔
سیرین ایئر انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراﺅنڈ ہے جس پر سی اے اے سے کہا ہے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی اجازت دی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیرین ایئر
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔