سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
لاہور:
مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور جہازوں کی کمی کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیرین ایئر لائن کے پاس قابل پروازایک بھی طیارہ نہ ہونے پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا اور اس حوالے سے سی اے اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ہے کیوں کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہوچکی ہے۔
دوسری جانب سیرین ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے، ہم نے سی اے اے سے درخواست کی ہے کہ ہمارے مسافر سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیرین ایئر
پڑھیں:
دہلی دھماکا:مسلمان ڈاکٹروں کاجیناحرام،لائسنس معطل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لکھنو:مودی حکومت نے لال قلعہ دھماکے کو مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا ذریعہ بنالیا ہے،اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سینکڑوں مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا،کشمیر میں دکانداروں کو ہراساں کیا گیا،کچھ کشمیریوں کے گھر منہدم کیے گئے۔
خصوصی طور پر مسلم ڈاکٹروں اور پڑھے لکھے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار نے مسلمان ڈاکٹروں کا جینا حرام کردیا ہے۔
تازہ واقعے میں بنا کسی ثبوت کے 2 ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کردیے۔دہلی کے لال قلعہ کے قریب دھماکے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شاہین سعید اور ڈاکٹر عدیل احمد اب کبھی میڈیکل پراکٹس نہیں کر سکیں گے۔
اتر پردیش اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے ان کے میڈیکل رجسٹریشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ ریاستی کونسل نے یہ کارروائی نیشنل میڈیکل کونسل کی ہدایات پر کی ہے۔انڈین میڈیکل کونسل (آئی ایم سی) نے کئی ڈاکٹروں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی تھی۔
آئی ایم سی نے تمام ریاستی میڈیکل کونسلوں کو ایک خط بھیجا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے ڈاکٹروں کے رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے۔
ڈاکٹر شاہین سعید نے 2005 میں رجسٹرڈ کیا تھا اور جموں کے رہنے والے ڈاکٹر عدیل احمد جموں و کشمیر میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے بعد انھوں نے وہاں سے این او سی حاصل کیا اور 2010 میں اتر پردیش اسٹیٹ میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ ہوئے۔ انھوں نے پرائیوٹ پریکٹس کی آڑ میں رجسٹر کرایا تھا۔
اتر پردیش اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امیت گھوش نے بتایا کہ ڈاکٹر عدیل اور ڈاکٹر شاہین کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ نتیجتاً ان کے میڈیکل لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے کی تحقیقات اب این آئی اے کر رہی ہے اور اس معاملے میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔