شافع حسین سے ملاقات، پی ٹی آئی، دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کا پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے گجرات کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے مسلم لیگ ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت چوہدری رضوان دلدار کر رہے تھے۔اس موقع پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی گجرات کی سیاسی و سماجی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ملک کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ محمد اسلم ٹوپہ نے کہاکہ چوہدری شافع حسین کی عوامی خدمت کی سیاست سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔صوبائی وزیر نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گجرات کی سیاسی وسماجی شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم ہو گی۔پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی خدمت،شرافت اور رواداری کی سیاست کی ہے،ہم چوہدری ظہور الٰہی شہید اور چوہدری شجاعت حسین کی شرافت اور رواداری کی سیاست کو ہی آگے بڑھا رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور یہی جماعت اسے ترقی کی منزل سے ہمکنار کرے گی۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ گجرات سمیت پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب زدگان کی مدد اور عوام کی خدمت میں شب وروز کوشاں ہیں۔سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری فیلڈ میں موجود رہی۔میں بھی کئی بار مشکلات میں گھرے لوگوں کے دکھ درد بانٹنے ان کے پاس پہنچا۔گجرات کو آئندہ ایسی سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہاکہ گجرات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،شہر میں عالمی معیار کا سیوریج سسٹم لایا جا رہا ہے۔صحت اور تعلیم کے اداروں اور پارکوں کو آپ گریڈ کیا جارہا ہے۔گجرات شہر کو ترقی کے لحاظ سے پنجاب کا ماڈل شہر بنائیں گے،سروس موڑ بریج دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف،بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مل کر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد اسلم ٹوپہ،ندیم سنار،بشیراحمد ٹوپہ،سیدمحمد اکبر،محمد ارشاد،مبشر ریاض اور دیگر شامل تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت چوہدری شافع حسین نے پاکستان نے کہاکہ کی قیادت حسین کی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔