data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ: غزہ کے لیے روانہ ہونے والےگلوبل صمود فلوٹیلا کے دوران اسرائیلی فوج کی قید میں رہنے والے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد ترکی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطالوی کپتان نے بتایا کہ انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں فلوٹیلا میں شمولیت اختیار کی تھی کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ انسانیت کے لیے ان کی بہترین خدمت ہوگی۔

عالمی میڈیا  کے مطابق توماسو بورٹولازی فلوٹیلا میں شامل کشتی ماریا کرسٹن  کے کپتان تھے، جنہیں اسرائیلی فورسز نے اس وقت گرفتار کیا جب فلوٹیلا غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانے کے لیے بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی۔

توماسو نے جیل میں اپنے ایام کے بارے میں بتایا کہ اسرائیلی جیل میں حالات نہایت سخت تھے، ان کے بیشتر ساتھی ترکی سے تعلق رکھتے تھے اور تقریباً سب مسلمان تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   جب مسلمان قیدی نماز ادا کرتے تو اسرائیلی فوجی انہیں روکنے کی کوشش کرتے اور اسی دوران انہیں اسلام کی روحانیت اور مسلمانوں کے عزم سے گہرا اثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے خود اپنے دل سے اسلام قبول کیا، یہ میرا شعوری فیصلہ تھا، اور مجھے محسوس ہوا کہ جیسے میرا نیا جنم ہوا ہے،توماسو بورٹولازی کے اس اقدام کو ترکی اور عالمی انسانی حقوق کے حلقوں نے سراہا ہے۔

 ترک میڈیا کے مطابق وہ آئندہ بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیل میں

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پولینڈ کے جھنڈے والی اس کشتی پر 6 افراد سوار تھے۔

اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کو قبضے میں لے کر تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی جیل انتظامیہ کے مطابق 200 سے زائد کارکنان کو صحرائے نقب کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف آبادی و امیگریشن اتھارٹی کے تحت کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب کشتیوں کو قبضے میں لینے اور گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے۔

کولمبیا نے ردِعمل میں اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور فری ٹریڈ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ جرمنی، فرانس، برطانیہ، اسپین، یونان اور آئرلینڈ نے بھی عملے کے حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی نمائندہ فرانچسسکا البانیز نے اسرائیل کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • صمود فلوٹیلا کے شرکا کی استنبول آمد پر جذباتی مناظر ، اطالوی کارکن نے اسلام قبول کرلیا
  • اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا
  • اسرائیل نے گلوبل صمود فلو ٹیلا کے اطالوی کارکن ملک بدر کردیے
  • گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی قبضے کے بعد نیا امدادی قافلہ غزہ روانہ
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی اسرائیل نے قبضے میں لے لیا
  • اسرائیلی فورسز نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی حراست میں لے لیا
  • اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں
  • اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں 
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں