بھارتی فوج نے درندگی کی انتہا کردی. تھرپارکر کے قریب بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں سنورانی میں سرحد پار کرنے پر 8 بکریاں ہلاک کردیں اور درجنوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔بھارتی فوج نے تھر پارکر کے قریب سرحدی گاؤں سنورانی میں سرحد پار کرنے پر 8 بکریاں ہلاک کردیں اور 54 بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔سرحد پار کرنے کی صورت میں عام طور پر بکریوں کو واپس کردیا جاتا ہے.

تاہم آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے ہاتھوں اٹھائی گئی ہزیمت کا بدلہ بے زبان جانوروں سے لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی فورسز کے بکریوں پر ظلم کی شدید مذمت کی ہے.انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کا رویہ امن کے اصولوں کے منافی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، قیادت شبھمن گل کے سپرد

بھارت کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے،وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔

38 سالہ روہت شرما اور 36 سالہ ویرات کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو 19 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش

26 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر شبھمن گل اس وقت بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان ہیں جبکہ ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے رواں سال انگلینڈ کے خلاف سیریز میں روہت شرما سے ٹیسٹ قیادت سنبھالی اور شاندار بیٹنگ کے ساتھ قیادت کی۔ 5 ٹیسٹ میچوں میں 754 رنز بنا کر انہوں نے بھارت کو 2-2 سے سیریز ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شبھمن گل انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی بھی قیادت کرتے ہیں۔ دوسری جانب روہت شرما نے محدود اوورز کرکٹ میں بھارت کو بڑی کامیابیاں دلائیں اور دبئی میں رواں سال چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے پہلے کپتان بھی رہے۔ وہ اور ویرات کوہلی ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ سے باہر، ریٹائرمنٹ کی افواہیں زور پکڑ گئیں

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شبھمن گل کے نائب کپتان شریاس آئر ہوں گے۔ بھارت اس وقت آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگز میں سرفہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت ٹیسٹ کرکٹ روہت شرما شبھمن گل ون ڈے کپتان

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کی درندگی، سرحد پار کرنے والی 8 بکریاں ہلاک، 54 کی ٹانگیں توڑ دیں
  • بھارتی فوج کی درندگی کی انتہا ، تھر میں سرحدپارکرنے پر 8بکریاں ہلاک، 54کی ٹانگیں توڑدیں
  • بھارتی فوج نے 8 بکریوں کو ہلاک کردیا جبکہ 54 کی ٹانگیں توڑ دیں
  • تھرپارکر: بھارتی فورسز نے سرحدی گاؤں میں 8 بکریوں کو ہلاک کردیا، 54 کی ٹانگیں توڑ دیں
  • پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج معصوم جانوروں پر بھی ظلم کرنے سے باز نہیں آئی
  • پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں بکریوں کو ہلاک و زخمی کر دیا
  • روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، قیادت شبھمن گل کے سپرد
  • روہت شرما کو بھارتی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا، شبمن گل نئے کپتان مقرر
  • حشد الشعبی فورسز نے شامی سرحد پر داعش کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے