کیا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں گے؟ محمد عامر نے واضح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟ فاسٹ بولر نے اس حوالے سے واضح مؤقف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد عامر اور عماد وسیم کا انگلینڈ کی فرنچائز نادرن سپر چارجرز سے معاہدہ
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ چند روز سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے اور ریٹائرمنٹ واپس لینے جا رہے ہیں، لیکن یہ بات درست نہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ میری کسی سے واپسی یا ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی میرا کوئی پلان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں جو فیصلہ کیا تھا وہ حتمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ میرے مداح چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ میدان میں نظر آؤں لیکن اب پاکستان کرکٹ کو آگے بڑھنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بین الاقوامی کرکٹ پاکستان فینز محمد عامر واپسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی کرکٹ پاکستان فینز واپسی
پڑھیں:
جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد
---فائل فوٹوز27ویں آئینی ترمیم کے پیشِ نظر جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیلِ نو کی گئی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل متفقہ طور پر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن نامزد کر لیے گئے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل کو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق کو بھی چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن کا متفقہ رکن نامزد کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت جسٹس جمال مندوخیل کو ججز کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔