تحریک کے لوگوں کو بتاتے رہے کہ کالی بھیڑوں کو پہنچانیں، DIG پونچھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسکرین گریب
ڈی آئی جی پونچھ نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
ڈی آئی جی پونچھ نے کہا کہ ہمارےبھائی کی جان لی، 200 سے زائد پولیس والوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک کے لوگوں کو بتاتے رہے کہ اپنے درمیان کالی بھیڑوں کو پہنچانیں، یہ لوگ آپ کو پر امن نہیں رہنے دیں گے۔
ڈی آئی جی پونچھ نے کہا کہ ہماری بات لاشوں کی صورت میں سچ ثابت ہوئی، یہ کالی بھیڑیں لوگوں کو تقاریر کرکے اشتعال دلاتی رہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے: سربراہ گوگل
گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر ’اندھا اعتماد‘ نہیں کرنا چاہیئے۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی کا کہنا تھا کہ اے آئی ماڈلز غلطیاں کرنے کے بہت امکانات رکھتے ہیں۔ انہوں نے اے آئی ٹولز کے ساتھ دیگر ٹولز کے استعمال پر زور بھی دیا۔
سندر پچائی کا کہنا تھا کہ لوگ اس لیے گوگل سرچ بھی استعمال کرتے ہیں اور کمپنی کے پاس مزید ایسے پروڈکٹس ہیں جو زیادہ درست معلومات فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں اے آئی ٹولز مددگار ہوتے ہیں وہیں لوگوں کو یہ ٹولز استعمال کرنے کا سلیقہ سیکھنا پڑے گا نا کہ جو بھی کچھ اے آئی کہہ دے اس پر اندھا اعتبار کر لیا جائے۔