ہیڈفونز کا استعمال کانوں کے لیے محفوظ ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وائر لیس ہیڈ فونز کے مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ، سوشل میڈیا پر اُن کے استعمال سے متعلق ممکنہ صحت کے خطرات کے بارے میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔وائرلیس ہیڈ فونز (چاہے وہ کان کے اوپر لگنے والے ہوں یا کان کے اندر ڈالنے والے) موبائل سے منسلک ہونے کے لیے بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ایک الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ پیدا کرتی ہے، جس کی وجہ سے بعض لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔وائرلیس ہیڈ فونز کے ممکنہ خطرات پر سائنسی تحقیق بھی کی گئی ہے۔ یہ ہیڈ فونز ریڈیو فریکوئنسی شعاعیں خارج کرتے ہیں، اگرچہ یہ فریکوئنسی بہت کم ہوتی ہے اور یہ ایسی شعاعوں سے بالکل مختلف ہے جو انسان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔’کچھ لوگ بلند آواز میں موسیقی سُننا پسند کرتے ہیں، لیکن اگر یہ طویل عرصے تک کیا جائے تو یہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیڈ فونز
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست میں محفوظ ہیں، دفترِ خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : دفترِ خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے پاکستانی شہریوں، بالخصوص سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ تمام گرفتار پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور جلد واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔