پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات شدید ،سپیکر خیبرپختونخوا نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا، تاہم اسپیکر نے دوٹوک انداز میں انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ یہ عہدہ صرف عمران خان کے کہنے پر چھوڑیں گے، کیونکہ یہ منصب انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سونپا تھا۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر خود عمران خان سے براہ راست ملاقات کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کابینہ میں رد و بدل اور بعض وزراء کو فارغ کرنے کے بعد اب اسپیکر کو بھی اپنے سیاسی اقدامات کا نشانہ بنایا ہے، جس سے پارٹی کے اندر اختلافات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی پر ماضی میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی جانب سے بھی کچھ الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان الزامات کے جواب میں بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سمیت مختلف اداروں کو خطوط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد معاملہ وقتی طور پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ختم کر دیا تھا۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے وفد کے ساتھ بیرونِ ملک سرکاری دورے پر روانہ ہونے والے تھے، مگر حالیہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے اندرونی مشوروں کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا۔ ان کے قریبی حلقوں نے مشورہ دیا کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف ممکنہ سازش ہو سکتی ہے، اس لیے احتیاط بہتر ہے۔ وفد کے دیگر اراکین اور اسمبلی اسٹاف اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپیکر سواتی کے پاس اسمبلی کے اندر ایک مضبوط گروپ موجود ہے، اور ان کے اپوزیشن جماعتوں سے بھی بہتر تعلقات ہیں۔ اگر ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو امکان یہی ہے کہ وہ کامیاب نہیں ہو پائے گی۔ پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین اسمبلی، جن سے اس حوالے سے بات ہوئی، نے اسپیکر سے وفاداری کا اظہار کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ صرف وہ اراکین کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جو کابینہ کا حصہ ہیں یا کسی عہدے پر فائز ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بابر سلیم سواتی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بابر اعظم کا پاکستانی ٹیم کے لئے اہم پیغام، کرکٹ کی اصل اہمیت بتا دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم لاہور کے مقامی اسکول کے اسپورٹس گالہ میں شریک ہوئے اور تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ اپنی محنت پر یقین رکھیں، صرف یقین کا کھیل ہے، جتنے بھی میچز کھیلیں اپنی ٹریننگ پر یقین رکھیں۔سابق کپتان نے کہا کہ جو بچے اتنا پیار دیتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کا شکریہ، ایسی ہی سپورٹ مجھے اور پوری پاکستانی ٹیم کو چاہیے، پاکستان ٹیم اور کرکٹ کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔