ٹرمپ منصوبے سے غزہ میں امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، نیتن یاہو
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ٹرمپ منصوبے سے غزہ میں امن کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے اور اگر وہ امریکی قیادت میں پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے کو قبول کر لیتی ہے تو یہ غزہ جنگ کے خاتمے کی شروعات ہوسکتی ہے۔
نیتن یاہو نے یورونیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ “ہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو قبول کرلیا ہے، اب فیصلہ حماس کے ہاتھ میں ہے۔ اگر وہ اس پر عمل کرتی ہے تو امن قائم ہوسکتا ہے، ورنہ اسرائیل کو امریکا کی مکمل حمایت کے ساتھ حماس کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔”
انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے دو اہم حصے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تمام یرغمالیوں کی رہائی اور جزوی انخلا شامل ہے، جبکہ دوسرے حصے میں غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانا اور حماس کو غیر مسلح کرنا مقصد ہے۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس نے اس منصوبے پر نرمی اس لیے دکھائی کیونکہ اسرائیلی فوج نے حالیہ ہفتوں میں غزہ کے مرکزی علاقوں میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ ان کے بقول “ہماری کارروائی نے حماس کو احساس دلایا کہ اس کا انجام قریب ہے، اسی دوران صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ سامنے آیا جس نے صورتحال کو بہتر سمت دی۔”
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ “سب جانتے ہیں کہ حماس دوبارہ غزہ پر حکومت نہیں کر سکتی۔ ہمیں ایک نئی سول انتظامیہ کی ضرورت ہے جو اسرائیل سے دشمنی نہ رکھے بلکہ امن کے ساتھ رہنا چاہے۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان رہا ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے... وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
اسرائیل، غزہ سے جزوی انخلا اور حملوں میں کمی پر رضامند، جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگئی، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں ایک ابتدائی انخلا کی حد (Withdrawal Line) پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس فیصلے سے حماس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل
صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے تحت جیسے ہی حماس اس فیصلے کی تصدیق کرے گی، اسرائیل اس حد تک اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لے گا اور فوری جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔ اس کے بعد تمام باقی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا۔
ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مذاکرات کے بعد اسرائیل ابتدائی انخلا لائن پر متفق ہو گیا ہے، جسے ہم نے حماس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ جیسے ہی اس کی توثیق ہوگی، قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے بعد فریقین کے درمیان مزید مذاکرات ہوں گے تاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ٹرمپ کے مطابق ہم اس 3 ہزار سالہ المیے کے اختتام کے قریب پہنچنے کے لیے اگلے مرحلے کی شرائط تیار کر رہے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں نرمی، لیکن خطرہ برقرارامریکی نشریاتی ادارے NPR کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی پر اپنی فضائی کارروائیوں میں کمی کی ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں
تاہم ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر حماس نے تاخیر کی تو اسرائیل دوبارہ مکمل عسکری کارروائیاں شروع کر دے گا، جس سے مزید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔
نتن یاہو کا الٹی میٹماسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے ہفتے کے روز بیان دیا کہ وہ چاہتے ہیں حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالی 13 اکتوبر (یہودی تہوار سُکوت کے آخری دن) تک واپس کر دیے جائیں۔
ٹرمپ کے مطابق حماس کے قبضے میں تقریباً 48 یرغمالی ہیں، جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی خاندان اپنے جاں بحق عزیزوں کی لاشیں واپس حاصل کر کے تدفین اور سکون چاہتے ہیں۔
غزہ میں ہلاکتیں جاریالجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فضائیہ کی بمباری ہفتے کے روز بھی جاری رہی، جس میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے۔
طبی ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں کتنے حماس کے ارکان اور کتنے شہری شامل ہیں، اس کی تفصیل تاحال واضح نہیں۔
اسرائیل کی جانب سے انخلا اور حملوں میں نرمی کو مبصرین ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر غزہ میں کئی ماہ سے جاری انسانی بحران میں نرمی کا باعث بن سکتا ہے۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حتمی جنگ بندی تبھی ممکن ہوگی جب دونوں فریق یرغمالیوں کی رہائی اور سیزفائر کے عملی نفاذ پر مکمل اتفاق کر لیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں