data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصیٰ” کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی یومِ احتجاج کے موقع پر کراچی میں سینکڑوں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

یہ مظاہرے شہر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراؤں، تجارتی مراکز، اہم عوامی مقامات، اسکولوں، کالجوں اور سٹی کورٹ کے باہر منعقد ہوئے۔ مظاہروں میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور، علما کرام اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہیومن رائٹس پروٹیکشن کا فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے تقریب کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251006-2-12
ہالا(نمائندہ جسارت)ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کی جانب سے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں بھٹ شاہ میں تقریب کا انعقاد — سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے زیرِ اہتمام بھٹ شاہ میں ایک اہم اجلاس مرکزی چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اجلاس میں شریک اراکین نے عالمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کو آزادی دلائیں۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے پلیٹ فارم سے سندھ کے مختلف شہروں کے پریس کلبوں میں حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، بدین، مٹیاری اور کراچی شامل ہیں جس میں احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی تاکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا سکے۔تنظیم کے اراکین نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے اور ان کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرتے رہیں گیمرکزی چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ دنیا فلسطین کے مسئلے پر منصفانہ اور مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین