data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق پچھلے ہفتے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سے 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 30 ستمبر کے بعد 8 ہزار 298 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی شدت 1.

0 سے 5.1 کے درمیان تھی۔ گزشتہ ہفتے فلپائن کے صوبہ سیبو کو لرزا دینے والے طاقتور زلزلے کے باعث 72 افراد ہلاک اور تقریباً 40 ہزار مکانات تباہ ہو گئے تھے۔ زلزلے میں 294 افراد زخمی ہوئے، جب کہ مقامی انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ زلزلے کے بعد سیبو کو آفت زدہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے کے بعد

پڑھیں:

برطانیہ میں چینی کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی بی وائی ڈی نے کہا ہے کہ برطانیہ میں اس کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 880 فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ برطانیہ چین سے باہر اس کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے کمپنی نے گزشتہ ماہ برطانیہ میں 11ہزار 271 کاریں فروخت کیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے یورپی یونین اور امریکا کے برعکس چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر محصولات عائد نہیں کیے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • یمن میں ہیضے کی وبا پر قابو پانے کے لیے سعودی منصوبے کا آغاز
  • البانیا: عدالت میں دوران سماعت فائرنگ سے جج ہلاک
  • برطانیہ میں چینی کمپنی کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈاضافہ
  • سینئر بھارتی پولیس افسر نے گولی مار کر خود کشی کرلی
  • فلپائن میں 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس
  • ایف پی سی سی آئی کے صدر اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں یو این ڈو ڈیسک کا افتتاح کر رہے ہیں
  • غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 65 فلسطینی شہید
  • ریلوے میں گزشتہ سال دوران چوری کے 25 واقعات،1ارب سے زائد کا نقصان
  • کوئٹہ اور اس کے مضافات میں 5.0 شدت کا زلزلہ